kohsar adart

جواں سال بیٹے کے غم میں مولانا طارق جمیل نڈھال

جواں سال بیٹے کی ناگہانی موت پر ملک کے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل غم سے نڈھال ہیں۔بھائی سے گلے لگ کر زار و قطار روتے رہے۔عاصم جمیل  کو سپرد خاک  کر دیا گیا۔ لواحقین کی جانب سے میت کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مرحوم عاصم جمیل کی نماز جنازہ آج  صبح سات بجے ان کے آبائی گاؤں تلمبہ رئیس آباد میں ادا کر دی گئی ہے جس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ علماء کرام اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قبل ازیں  مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیٹے کی صبح سات بجے نماز جنازہ کی ادائیگی سے متعلق عوام کوآگاہ کیا تھا۔

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کو گولی کیسے لگی؟ پولیس کا بڑا بیان آگیا
مولانا طارق جمیل کے بیٹے کو گولی کیسے لگی؟ پولیس کا بڑا بیان آگیا

دوسری جانب پولیس کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی حادثاتی موت کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے تاہم ورثا کی درخواست پر مرحوم کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا اور قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے جواں سال فرزند عاصم جمیل بچپن ہی سے ڈپریشن میں مبتلا تھے۔وہ طویل عرصے سے دوائیں استعمال کر رہے تھے جبکہ گزشتہ چھ ماہ سے ان پر ڈپریشن کا شدید اثر تھا جس کی وجہ سے انہیں بجلی کے کرنٹ بھی لگائے جا رہے تھے۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مرحوم کے بڑے بھائی اور مولانا طارق جمیل کے فرزند عاصم جمیل نے خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن ہی سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا اور گزشتہ چھ ماہ سے اس کی بیماری میں شدت آگئی تھی جسے کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جا رہے تھے لیکن اس سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا ۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز عاصم جمیل گھر میں اکیلا تھا کہ اس دوران اذیت سے نجات کیلئے اس نے گارڈ سے بندوق لے کر خود کو گولی مار لی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہماری نہ کسی سے دشمنی تھی نہ کسی نے حملہ کیا یہ میرے بھائی کی تقدیر تھی اور ہم اللہ کے اس فیصلے پر راضی ہیں۔

Maulana Tariq Jameelmourns his young son,جواں سال بیٹے کے غم میں مولانا طارق جمیل نڈھال
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More