ڈیرہ اسماعیل خان، تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے ہتھالہ تھانہ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ،پولیس کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھرپور مقابلہ کیا ،50 سے زائد دہشتگرد پولیس کے ڈٹ جانے اور فائرنگ کرنے پر پیچھے بھاگ گئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی۔