top header add
kohsar adart

امریکا اب سپر پاور نہیں رہا، حکمران غلامی کاطوق اتار دیں ،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ امریکا اب دنیا کی سپر پاور نہیں رہا، حکمران امریکا کی غلامی کا طوق اتار دیں ۔

کوئٹہ میں جے یو آئی کی طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم فلسطینیوں بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں،آزادی کی جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں،آج کا اجتماع امریکا اور اسرائیل کو پیغام ہے، آزادی کی جنگ میں فلسطینیوںکے شانہ بشانہ ہیں، فلسطین کی آزادی میں برابر کے شریک ہونے کا اعلان کرتے ہیں ۔
(عیسیٰ ترین)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ امریکا اب دنیا کی سپر پاور نہیں رہا، حکمران امریکا کی غلامی کا طوق اتار دیں ۔

کوئٹہ میں جے یو آئی کی طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم فلسطینیوں بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں،آزادی کی جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں،آج کا اجتماع امریکا اور اسرائیل کو پیغام ہے، آزادی کی جنگ میں فلسطینیوںکے شانہ بشانہ ہیں، فلسطین کی آزادی میں برابر کے شریک ہونے کا اعلان کرتے ہیں ۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ یہودی لابی کوواضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے تمہارے ایجنٹ کو شکست دےدی ہے ،آج یہودی لابی کا ایجنٹ مکافات عمل سے گزر رہا ہے ،ان کاکہناتھا کہ پوری دنیا کو پیغام ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، مجاہدین کے شانہ بشانہ اسرائیل سے جنگ کیلئے تیار ہیں ، فلسطینی سرزمین پر بھی صیہونی طاقتوں کو شکست دیں گے ،ان کاکہناتھا کہ امریکا اب دنیا کی سپر پاور نہیں رہا، حکمران امریکا کی غلامی کا پٹہ گردن سے اتار دیں ، مودی کھل کر اسرائیل کی حمایت کررہا ہے ، ہمارے حکمران ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں ، جنہیں تم دہشت گرد کہتے ہیں ہم انہیں وقت کے مجاہد کہتے ہیں،حکمران سارا سال غلامی کرتے ہیں 14 اگست کو آزادی کا جشن مناتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فلسطین میں ہزاروں بچے یتیم ہیں دنیا کو یہ مظالم نظر نہیں آرہے، اقوام متحدہ کو مسلم دنیا پر مظالم نہیں آرہے ہیں ، ہم 3 سو سال انگریزوں کے خلاف نہیں لڑے،اگر ہمارے حکمران فلسطین کا ساتھ نہیں دیتے، اعلان کریں کہ ہم غلام ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے زندگی بھر آزادی کی جنگ لڑی ، ہمارے حکمرانوں کے آبا ؤاجداد غلام در غلام ہیں، اسمبلیاں ہماری کمزوری نہیں ہم آرام سے نہیں تو پھر کسی کا باپ آرام سے نہیں رہے گا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور واضح موقف اپنایا جائے ،لڑائی میں مار کھانا شکست نہیں بلکہ موقف سے ہٹنا شکست ہے،ان کاکہناتھا کہ مسجد اقصیٰ کو آزادی نہیں ملتی اس وقت تک ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں ، فلسطین کے حق میں پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے ، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ امت مسلمہ پر رحم فرما،ہم کل بھی اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوئے آج بھی موقف پر قائم ہیں، جب تک فلسطین کو آزادی نہیں مل جاتی یہ جنگ جاری رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More