top header add
kohsar adart

شاہد آفریدی نے اپنی بہن کیلئے دعاؤں کی درخواست کردی

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بہن کیلئے دعاؤں کی درخواست کردی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ انکی بہن اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنی بہن کیلئے لکھا کہ میری پیاری تم مضبوط رہو، میں جلد تمہارے پاس آنے کے لئے واپسی کا سفر کر رہا ہوں۔


شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میری آپ سے گزارش ہے کہ اُس کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُس کو جلد شفا دے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں شاہد آفریدی کے مداحوں نے انکی بہن کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More