top header add
kohsar adart

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پہلی کامیابی،سری لنکا کو تیسری شکست

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پہلی کامیابی، سری لنکا کو تیسری شکست
لکھنؤ: سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی مل گئی۔

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پہلی کامیابی، سری لنکا کو تیسری شکست
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پہلی کامیابی، سری لنکا کو تیسری شکست

لکھنئو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کے 14 ویں میچ میں سری لنکا کا 210 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 35.2 اوورز میں پورا کرلیا۔ شاندار بولنگ پر آسٹریلیا کے ایڈم زمپا مین آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں نے آٹھ اوورز میں 45 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں۔
سری لنکا سے میچ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دس سے 8 ویں پوزیشن پر آگیا جبکہ سری لنکا آٹھ سے نویں نمبر پر چلا گیا۔ نیدرلینڈز دسویں نمبر پر ہے۔
پوائنٹس ٹیبل میں انڈیا پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More