kohsar adart

شاہد خاقان عباسی کیا چاہتے ہیں؟ دوٹوک اعلان کر دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ان کے لیڈر صرف نواز شریف ہیں مریم نواز اور شہباز شریف ان کے لیڈر نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نواز لیگ میں موجود ہوں مگر میں نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے کہ میں الیکشن موجودہ حالات میں نہیں لڑ سکتا۔


ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعت کی گنجائش موجود ہے لیکن ابھی وہ بعد کی بات ہے۔میرا لیڈر نواز شریف ہے شہباز شریف اور مریم نواز میرے لیڈر نہیں ہیں۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک نواز لیگ کا حصہ ہوں۔

ایک سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں ٹرتھ کمیشن کا قائل ہوں۔اگر کبھی ایسا کوئی کمیشن بنا تو میں سب سے پہلے خود پیش ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تاریخ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا بلکہ اسے مسخ کر کے رکھ دیا ہے۔

ملک کو بڑے مسائل کا سامنا ہے لہذا ہمیں اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کے لالچ کو چھوڑنا پڑے گا۔
نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کے حوالے سے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حلقے کے لوگ فیصلہ کریں گے کہ استقبال کے لیے جانا چاہیے یا نہیں۔واضح رہے کہ قبل ازین لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میں نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں ہوں۔میرے نزدیک میاں نواز شریف کو پہلے اپنے عدالتی معاملات درست کرنے چاہیے۔

What does Shahid Khaqan Abbasi want? declared categorically,شاہد خاقان عباسی کیا چاہتے ہیں؟ دوٹوک اعلان کر دیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More