kohsar adart

جماعت اسلامی ہفتہ یکجہتی فلسطین منائے گی

جماعت اسلامی نے اسر ائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا ہے اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ملک بھر میں ریلیاں اور ملین مارچ منعقد کیے جا ئیں گے۔
دس اکتوبر کو اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں عظیم الشان یکجہتی فلسطین جلسہ عام اور15اکتوبر کو کراچی میں ملین مارچ منعقد کیے جا ئیں گے انھوں نے کہا، نگران حکمران کھل کر اہل فلسطین کی حمایت کا اعلان کر یں، قائد اعظم نے اسرائیل ایک ناجائز ریاست قرار دیا تھا ،جو کہ استعماری طاقتوں کی پشت پناہی اور معاہدے کے تحت اہل فلسطین پر مسلط کیا گیا ہے ، 50سال سے اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر ظلم اور ستم ڈھا رہے ہیں ، آج بھی پورا کفر اسرائیل کے ساتھ ہے ، ایسے میں مسلمان ممالک کو بھی فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کر نا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، نائب امیر محمد کاشف چوہدری ، سجاد احمد عباسی اور عامر بلوچ بھی مو جو د تھے ۔
میا ں محمد اسلم نے کہا ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں یہ دو ریاستوں کی جنگ ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ یہ دو ریاستوں کی جنگ نہیں اس مسئلے کا حل صرف یہ ہے کہ اسرائیل کی ناجائز اور ناپاک ریاست کا خاتمہ کیا جا ئے ، اس وقت سارا کفر اس ناجائز ریاست کی پشت پر آکر کھڑا ہو گیا ہے ، امریکہ ، بر طانیہ ،یورپی یونین ، امریکہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے بحری بیڑابھیج دیا جو کہ انشاءاللہ تباہ ہو کر رہے گا ، ایسے میں مسلمان ممالک ، سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے آگے بڑھ کر فلسطینیوں کی عملی مدد کے لیے آگے آنا
چاہیے ۔
Jamaat-e-Islami will celebrate Palestine Solidarity Week,جماعت اسلامی ہفتہ یکجہتی فلسطین منائے گی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More