سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن،2 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ، 2دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا، دوران آپریشن دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،
یہ بھی پڑھیں پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف نے سنبھال لی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں آلات اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے
ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،
علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے
یہ بھی پڑھیں غیر قانونی مقیم افغان باشندے پاکستان سے جانے لگے
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز امن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پرعزم ہیں۔