top header add
kohsar adart

ویرات کوہلی اچانک ٹیم کو چھوڑ کر ممبئی روانہ

ویرات کوہلی اچانک ٹیم کو چھوڑ کر ممبئی روانہ

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ذاتی ایمرجنسی کے باعث اچانک گوہاٹی سے ممبئی روانہ ہوگئے۔

ویرات کوہلی اچانک ٹیم کو چھوڑ کر ممبئی روانہ
ویرات کوہلی اچانک ٹیم کو چھوڑ کر ممبئی روانہ

ویرات کوہلی کے اچانک روانہ ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے بلے باز کی نیدرلینڈ کے خلاف وارم میچ میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی میچ کے روز ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔

دوسری جانب، بھارتی ٹیم کا بقیہ اسکواڈ وارم اَپ میچ کے لیے ترویندرم پہنچ چکا ہے۔

کرکٹ کی ویب سائٹ ’’کرک بز‘‘ کے ذرائع کے مطابق ’’بھارتی بورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ویرات کوہلی کے ممبئی جانے اور ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کی تصدیق کی ہے‘‘۔

اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ویرات کوہلی کن وجوہات کی بنا پر ٹیم کو چھوڑ کر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیدرلینڈ کےدرمیان وارم اَپ میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارت کا پہلا وارم اَپ میچ انگلینڈ کے خلاف بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More