top header add
kohsar adart

کندھ کوٹ،راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھما کہ،8 افراد جاں بحق

کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

کندھ کوٹ،راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھما کہ،8 افراد جاں بحق
کندھ کوٹ،راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھما کہ،8 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے، گولہ پھٹنے سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا،

یہ بھی پڑھیں نوازشریف کی وطن واپسی پر سرکاری سیکورٹی پلان تیار

 

دھماکے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،

واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کیلئے توڑ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 4 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

،کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی میر روحل خان کھوسہ نے کہا ہے کہ کندھ کوٹ میں گولہ پھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں،

گولہ بچوں کو زمین سے ملا جو گھر لے آئے، بچے اور

خواتین گولے کو دیکھ ہی رہے تھے کہ اچانک پھٹ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More