kohsar adart

چاند پر بھیجے گئے بھارتی مشن چندریان3 کی سانسیں بند ہونا شروع

چاند پر بھیجے گئے بھارتی مشن چندریان کی سانسیں بند ہونا شروع

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خلائی ایجنسی نے بتایا ہےکہ چندریان 3 سے کئی روز سے رابطےکی کوششیں کر رہے ہیں لیکن مشن سے ابھی تک کوئی سگنل نہیں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سوات میں بھی خٹک پارٹی نوازلیگ پر ہاتھ صاف کرنے لگی

بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق چاندکے جنوبی قطب پر انتہائی شدید ٹھنڈ کے باعث بیٹریوں کو نقصان پہنچا ہے، امید ہےکہ بیٹریاں ری چارج ہونے کے بعد مشن دوبارہ سگنل بھیجنے لگےگا۔

چندریان 3 اگست میں چاند کی جنوبی سطح پر اترا تھا، چندریان 3 مشن سے دو ہفتے تک ڈیٹا اور تصاویر موصول ہوتی رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن کا نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل بڑا فیصلہ

بھارتی خلائی ایجنسی نے 2 ستمبر کو اعلان کیا تھا چندریان 3 مشن کے روور پرگیان

کو سلیپ موڈ پر ڈال دیا گیا ہے، اگلے روز چندریان 3 کے لینڈر وکرم کو بھی

آئندہ 2 ہفتے کے لیے سلپ موڈ پر منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،سپاہی شکیل شفقت شہید

بھارتی خلائی ایجنسی نے بتایا تھا کہ سلیپ موڈ سے قبل لینڈر کے ڈیٹا کو زمین پر منتقل کر دیا گیا تھا اور اس کے بعد پے لوڈز کو سوئچ آف کر دیا گیا، البتہ لینڈر کے ریسیورز کام کرتے رہیں گے۔بھارتی سائنسدانوں کو توقع تھی کہ یہ دونوں 22 ستمبر کو پھر بیدارہو جائیں گے۔اگرچہ وکرم لینڈر اور پرگیان روور کو چاند پر 14 دن کی زندگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھامگر بھارتی سائنسدانوں کو توقع تھی کہ چاند پر نئے دن کے آغاز کے ساتھ یہ دونوں پھر بیدار ہو سکیں گے، اگر ایسا نہ ہوا تو بھی یہ مشن بھارت کے قمری سفیر کے طور پر وہاں رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں پٹرول مہنگا ہو گایا سستا؟ بڑی خبر آگئی!

واضح رہے کہ چاند کی ایک رات زمین کے 14 دن کے برابر ہوتی ہے،7 ستمبر کو جب چاند

پر رات کا آغاز ہوا تو پرگیان روور اور وکرم لینڈر سورج کی روشنی سے محروم ہو گئے تھے،

یہ دونوں ہی سولر پاور سے کام کرتے ہیں تو ان کے لیےکام جاری رکھنا ممکن نہیں تھا،

اس لیے انہیں پہلے سے ہی سلیپ موڈ میں منتقل کردیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More