kohsar adart

نواز لیگ ایبٹ آباد میں بڑی ٹوٹ پھوٹ، درجنوں عہدے دار مستعفی

نواز لیگ ایبٹ آباد میں بڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی،جس کے نتیجے میں  درجنوں مقامی  عہدے دار مستعفی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری  سابق وفاقی وزیر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کے آبائی ضلع میں مقامی عہدیداروں کی جانب سے  ضلعی صدر وجنرل سیکرٹری پر عدم اعتماد کردیاگیا جس کے بعدضلع ،تحصیل ،سٹی اور کینٹ کے درجنوں عہدیداران عہدوں سےاحتجاجأ مستعفی ہو گئے۔ناراض رہنماؤں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں پارٹی قیادت کے آمرانہ فیصلوں سے مرتضی جاوید عباسی گروپ میں پھوٹ پڑگئی ہے۔

مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کے سینئر نائب صدر ملک رب نواز کی قیادت میں پارٹی ونگز کے عہدیداران نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرائنگ روم کی سیاست ختم کرنے کا دعوٰی کرنے والے  پارٹی کی تنظیم تباہ کرنے پر تل  گئے ہیں۔

صوبائی جنرل سیکرٹری اپنے ضلع میں پارٹی عہدیداران کے تحفظات دور کرنے میں ناکام

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کو ڈویژنل کابینہ کے اجلاس میں آئندہ پانچ سال کی توثیق دے دی گئی مگر پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران کی رائے جاننا  کی بھی زحمت گوار نہیں کی گئی ۔

اس موقع پر ضلعی جوائنٹ سیکرٹری حاجی شہناز قریشی،سٹی صدر ملک شوکت ،شیخ تیمور جان نائب صدر سٹی ایبٹ آباد کے علاؤہ دیگر عہدیداروں ملک فیصل ،فیصل قریشی ،ملک جہانزیب ،عمران خان ،سردار سہیل ،ملک اشتیاق ،محمد عباس،محمد پرویز ،محمد ذوالفقار ،محمد عامر ،ملک شفیق ،ملک حفیظ ،محمد تنویر ،ابرار عباسی کے علاؤہ ممبران تحصیل کونسلر یاسر خان جدون ،سردار بشیر ،ملک شکیل ،آفتاب سکندر اعوان ،بلال حمید ،ملک شوکت ،خاور گلفام ،سٹی نائب صدر محمد واثق ،وارڈ صدور گل میر ،عاطف زمان ،ملک حبیب سرور نے اجتماعی طور پر پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔

سینئر نائب صدر ملک ربنواز کا کہنا تھا صوبائی جنرل سیکرٹری اپنے ضلع میں پارٹی عہدیداران کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔جس پر عہدیداران متفقہ طور پر مستعفی ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Big split in Nawaz League Abbottabad, dozens of officials resigned,نواز لیگ ایبٹ آباد میں بڑی ٹوٹ پھوٹ، درجنوں عہدے دار مستعفی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More