
جماعت اسلامی 16 ستمبرکوقومی انرجی کا نفرنس منعقد کرے گی
نائب امیر جماعت اسلا ی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے ملک میں بڑھتے ہو ئے بجلی کے بحران اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے مہنگے معاہدوں کے حوالے سے16ستمبر کو اسلام آباد میں قومی انرجی کا نفر نس کا انعقاد کیا جا ئے گا ، جس میں ملک بھر سے ماہرین انر جی شر یک ہو ں گے ، جو ملک میں بجلی کے بحران ، مہنگی بجلی اور اس کی تقسیم کا ر کے حوالے سے تفصیلی روڈ میپ پیش کریں گے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اس کانفر نس کی صدارت کر یں گے۔
انھوں نے کہا ملک میں مہنگی بجلی کے باعث فیکٹریاں،کارخانے اور کاروباری مراکزبند ہو رہے ہیں ، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، جماعت اسلامی نے دو ستمبر کو تاجروں کے ساتھ ملکر ملک میں کامیاب ہڑتال کی اور اگلے مر حلے میں ملک کے چاروں صوبائی گورنر ہاوسز پر احتجاجی دھر نا دیاجا ئے گا ، اس کے باوجود اگر بجلی کے بلوں میں کمی اور بے جا ٹیکسز کو ختم نہ کیا گیا توملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی کا ل دی جا ئے گی اور بعد ازاں اسلام آباد کا رخ کیا جا ئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، سیکرٹری اطلات سجاد احمد عباسی اور عامر بلوچ بھی مو جو د تھے ۔
میاں محمد اسلم نے کہانگران وزیر اعظم نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے متعددمیٹنگز کی ہیں مگر اس کو کو ئی نتیجہ نہیں نکلا ،بجلی عوام پر بجلی بن کر گر رہی ہے بجلی کے بلوں نے 24 کروڑ عوام کا سکون برباد کردیا ہے، اتنی مہنگی بجلی ہوگی تو پاکستان کی معیشت نہیں چل سکے گی،بجلی کے بل کی اداس وقت ملک میں جماعت اسلامی ہی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ،انھوں نے کہا کراچی میں بجلی چوری سے روکنے پر کنڈا مافیا نے جماعت اسلامی کے کونسلر کو قتل کر دیا۔
Jamaat-e-Islami will hold a national energy conference on September 16 ,جماعت اسلامی 16 ستمبرکوقومی انرجی کا نفرنس منعقد کرے گی