kohsar adart

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق آئی جی سندھ سنیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے،

رانا مقبول احمد کچھ عرصے سے علیل تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر رانا مقبول کے بیٹے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،

انہوں نے رانا مقبول کے بیٹے رانا طلال سے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹر رانا مقبول ایک بہترین سیاسی ورکر اور پارلیمنٹیرین تھے،

سینیٹر رانا مقبول نے پولیس سروس کی وجہ مسے فوجداری قوانین سے متعلق بہترین قانون سازی بھی کی۔

وضح رہے کہ رانا مقبول جب نوے کی دہائی میں نواز لیگ کے دور اقتدار میں آئی جی سندھ کے عہدے پر تعینات تھے تو اس وقت پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جیل میں تھے ، پی پی اور نواز لیگ ایک دوسرے کی بدترین سیاسی حریف سمجھی جاتی تھیں اور اس دوران قیدی آصف زرداری کی زبان کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کا ذمہ دار انہوں نے اس وقت کے آئی جی رانا مقبول کو قرار دیا تھا جن کے بارے میں تاثر تھا کہ وہ حکمران شریف خاندان کے مقرب خاص ہیں اور انہیں سندھ میں پیپلز پارٹی کو سبق سکھانے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More