top header add
kohsar adart

خبردار! ڈپریشن سے زیابیطس بھی لاحق ہو سکتا ہے

خبردار! ڈپریشن سے  بچیں۔۔اس کے نتیجے میں شوگر یا زیابیطس بھی لاحق ہو سکتا ہے۔

جدید طبی  تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ذہنی تناؤ یا ڈپریشن سے جہاں دیگرکئی طرح کی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، وہیں اس سے ذیابیطس ہونے کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ماہرین نے ڈیڑھ لاکھ افراد کے طبی ڈیٹا کا جائزہ لینے سمیت ان سے سوالات کرنے کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں 60 فیصد تک ذیابیطس ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین نے ڈیٹا کا جائزہ لینے اور رضاکاروں سے سوالات کرنے کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ ڈیڑھ لاکھ افراد میں سے 19 ہزار سے زائد لوگ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار بن چکے تھے۔ماہرین کے مطابق ڈپریشن سے جسمانی تبدیلیوں سمیت اندرونی اعضا کی تبدیلیاں ہونے سے ممکنہ طور پر ذیابیطس ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ انسان میں 7 ایسے جینز ہوتے ہیں جو ڈپریشن اور ذیابیطس میں مشترک ہیں، یعنی مذکورہ ساتوں جینز سے دونوں بیماریاں اور پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق دماغ، لبلبے، معدے اور جسم کے دیگر حصوں میں ڈپریشن سے ورم پیدا ہونے کے بعد وزن بڑھ جانے سے ممکنہ طور پر ڈپریشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن نتائج سے معلوم ہوا کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کے امکانات 25 سے 60 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

Beware! Depression can also lead to diabetesخبردار! ڈپریشن سے زیابیطس بھی لاحق ہو سکتاہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More