kohsar adart

عمران خان کے بعد پرویز الٰہی بھی اٹک جیل منتقل

عمران خان کے بعد پرویز الٰہی بھی اٹک جیل منتقل

عمران خان کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بھی  اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔

عمران خان کے بعد پرویز الٰہی بھی اٹک جیل منتقل
عمران خان کے بعد پرویز الٰہی بھی اٹک جیل منتقل

انہیں گذشتہ روز دوبارہ حراست میں نہ لینے کے  عدالتی حکم کے باوجود ایک بار پھر چوہدری ظہور الٰہی پیلیس کے قریب کینال روڈ لاہور سے گرفتارکر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں شکست کاخوف یاکڑی شرائط؟نوازشریف کی واپسی کھٹائی میں پڑگئی

سابق وزیر اعلٰی پرویز الٰہی لاہور ہائی کورٹ  کے حکم پر رہائی کے بعد سے لاہور پولیس کی نفری کے ساتھ گھر روانہ ہوئے تھے

مگر ظہور الٰہی ہاؤس کے قریب اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کی گاڑی کو روکا،

انہیں گاڑی سے نکالا اور مخصوص طریقہ اختیار کرتے ہوئے ڈنڈا ڈولی کر کے اپنی گاڑی میں ڈال دیا۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے اپنے تحریری حکم میں کہا تھاکہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی

اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی اور انہیں کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کے  ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

اب یہاطلاع ملی ہے کہ  سابق وزیراعلیٰ پنجاب  کو سخت سکیورٹی حصار میں اٹک جیل منتقل کردیا گیاہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More