kohsar adart

عمران خان کی سزا معطل ،ضمانت پر رہائی کا حکم

عمران خان کی سزا معطل ،ضمانت پر رہائی کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سزا معطل کر دی اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عمران خان کی سزا معطل ،ضمانت پر رہائی کا حکم
عمران خان کی سزا معطل ،ضمانت پر رہائی کا حکم

ہائی کورٹ کے مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گئی نااہلی اور جرمانے کی سزا معطل کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بجلی بلوں نے مزید دو قیمتی جانیں لے لیں

واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں اثاثے چھپانے کے جرم میں تین برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ما تحت عدالت نے سنائی تھی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔عمران خان اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں جہاں دو روز پہلے ہی انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ جڑانوالہ دشمن ایجنسی کی سازش، تحقیقات میں شواہد مل گئے

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کیا جا سکتا ہے

جس کی بنیاد پر ان کی رہائی کا عمل رک سکتا ہے

تاہم اگر عدالت نے کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی

ہو تو پھر صورت حال مختلف ہوگی۔

تاہم اس حوالے سے عدالت کا تفصیلی فیصلہ سامنے

آنے کے بعد صورتحال واضح ہو سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More