top header add
kohsar adart

 مری کےمیڈیکل سٹورزپرانسولین نایاب،شوگر کےمریض پریشان

 مری کےمیڈیکل سٹورزپرانسولین نایاب،شوگر کےمریض پریشان
 مری شہر کے میڈیکل سٹورز پرانسولین نایاب ہونے سے شوگر کے مریضوں  کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ضرورت مندمریض سٹوروں کےچکرکاٹ کرخوار ہو رہے ہیں۔
 مری کےمیڈیکل سٹورزپرانسولین نایاب،شوگر کےمریض پریشان
مری کےمیڈیکل سٹورزپرانسولین نایاب،شوگر کےمریض پریشان

مری کے میڈیکل سٹوروں پر انسولین کی عدم دستیابی

تفصیلات کے مطابق مری کے میڈیکل سٹوروں پر انسولین کی عدم دستیابی نے زیابیطس کے مریضوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔جب شوگر کے مرض میں مبتلا مریض یا ان کے لواحقین کسی میڈیکل سٹور پر جاتے ہیں تو  کہا جاتا ہے کہ انسولین  آ ہی نہیں رہی،
جس کے باعث مریضوں اوران کے لواحقین کو راولپنڈی سے دوا لانے میں شدید پریشانی کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔
انسولین نہ ملنے سے جہاں ذیابیطس کے مریضوں کی حالت خراب ہوچکی ہے
وہا ں اس کے متبادل کے طور پر بھی کوئی ادوایات دستیاب  نہیں ہیں
جس نے مریضوں کے لواحقین  بڑھتی ہوئی بیماری سے شدید پریشانی اوردکھ میں مبتلا ہیں۔
عوامی حلقوں نے حکومت،محکمہ صحت اوردیگر متعلقہ  اعلیٰ حکام سے  مطالبہ کیا ہے کہ مریضوں کی پریشانی کومدنظررکھتے ہوئے فوری طور پر تمام میڈیکل سٹوروں فوری
انسولین کی دستیابی کویقینی بنائیں
اگر فوری اس کاحل نہ کیاگیا تو شوگر کے مریضوں  کی جان کو بھی خطرہ لاحق  ہوسکتا ہے ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More