عمران نے کہا "شاہ محمود ان سے ملا ہوا ہے”
عمران نے کہا "شاہ محمود ان سے ملا ہوا ہے”
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد انہیں لاهور سے اسلام آباد لے جانے والی پولیس ٹیم کے ساتھ ان کی کیا گفتگو ہوتی رہی اس حوالے سے کہانی سامنے اگئی۔
سینیئر صحافی عمر چیمہ نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے شروع میں عمران خان سے گفتگو کرنے کی کوشش کی تو وہ خاموش رہے۔
کھانے کا پوچھا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا، پھر ڈرائی فروٹ کی آفر کی گئی تو بھی انہوں نے نفی میں گردن ہلا دی۔
یہ بھی پڑھیں ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم ایونٹ سے باہر
مگر جب تھوڑی دیر بعد دیکھا کہ پولیس اہلکار ڈرائی فروٹ کھا رہے ہیں اور انہیں کچھ نہیں ہو رہا
تو تحریک انصاف کے سربراہ ڈرائی فروٹ کھانے پر آمادہ ہو گئے۔
بے تکلف ہو کر پولیس اہلکاروں نے سیلفی کی فرمائش کی تو تصاویر بنواتے اور پوز کیلئے ہدایات بھی جاری کرتے رہے۔
عمر چیمہ کے مطابق جب اس دوران عمران خان نے گلگت بلتستان پولیس کی تعریف کرنے کی کوشش کی
تو ایک اہلکار نے کہا کہ مجھے سب پتہ ہے۔آپ تعریف رہنے دیں۔میں وہاں تعینات رہا ہوں ۔
آپ کے دور میں میں نے چرس پکڑی تو الٹا مجھ پر کیس بنا دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں گدا،تکیہ،دو کرسیاں اور میز۔عمران خان کی نئی دنیا
عمران خان کے ساتھ بے تکلفانہ گفتگو کے دوران ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ سنا ہے
شاہ محمود قریشی بہت خوش ہیں۔
اس پر عمران خان نے کہا کہ ہاں مجھے معلوم ہے وہ "ان کے ساتھ” ملا ہوا ہے۔