kohsar adart

پشاورمیں پی ٹی آئی۔حویلیاں میں آزاد امیدوار نے میدان مار لیا

پشاور میں انعام اللہ 20 ہزار333 ووٹ لے کر کامیاب قرار۔

پشاور کی تحصیل کونسل متھرا کے چیئرمین کی نشست پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں جمیعت علمائےاسلام کی نشست پر تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب ہو گیا جبکہ حویلیاں میں آزاد امیدوار بھاری اکثریت سے جیت گیا، یہاں تحریک انصاف دوسرے اور نواز لیگ تیسرے نمبر پر رہی۔

پشاور کی تحصیل کونسل متھرا کےتمام 155 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار انعام اللہ 20 ہزار333 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جے یو آئی کے امیدوار رفیع اللہ 13 ہزار 564 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست جے یو آئی کے فرید اللہ خان کے انتقال پرخالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب میں کل 6 امیدواروں نے حصہ لیا ۔الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق اس سے پہلے جے یو آئی کے امیدوار فرید اللہ خان  22 ہزار ووٹ حاصل کرکے چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور پی ٹی آئی کے محمد احتشام خان تیسرے نمبر پر رہے تھے۔
ادھر  حویلیاں کے 134 پولنگ اسٹیشنز سے موصولہ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عزیر شیر خان 21464 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔تحریک انصاف کے افتخار خان18521 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آگئے،جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک طلحہ 14892 ووٹ حاصل کرسکے۔

عزیر شیر خان ۔ آزاد امیدوار جو فاتح قرار پائے
آزاد امیدوار شمریز خان نے 1391 ووٹ حاصل کئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار شیراز افضل صرف 688 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ عبداللہ اعظم نے 150 ووٹ حاصل کئے، ان کے چچا سکندر اعظم صرف 58 ووٹ لیکر آخری نمبر پر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More