
میسی ایک بارپھر نمبر ون سپرسٹار فٹ بالر بن گیا
رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نےتفصیلات جاری کر دیں
ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ کا تاج پہنانے والے میسی نے ایک بار پھر پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا اور دنیائے فٹ بال کا نمبر ون ہیرو بن گیا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بطور فٹبالر سب سے زیادہ ٹائٹلز کا تازہ ترین چارٹ شیئر کیا ہے، جس میں انٹرمیامی کلب کے میسی کو سر فہرست دیکھا جاسکتا ہے، سٹار فٹبالر کی موجودگی میں ان کی ٹیمز نے 41 ٹائٹلز جیتے ہیں۔
سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسیٹانو رونالڈو فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے اب تک 40 ٹائٹلز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اسی طرح پولینڈ کے رابرٹ لیوینڈوسکی کی موجودگی میں انکی ٹیمز نے 9، فرانس کے کیلان ایمباپے نے 5 ، برازیلی کپتان نیمار جونئیر نے 4 ٹائٹلز جتوائے ہیں۔