
ایل پی جی 23.86روپے کلو مہنگی کر دی گئی
عوام کو ایک اور جھٹکا۔11 کلو کا گھریلو سلنڈر 2373.64 روپے کاہوگیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئےایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفی کیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں جولائی کے مقابلے میں 281.51 روپے کا ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت میں 23 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی فی کلو کی قیمت 201 روپے 15 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایل پی جی کی جولائی میں فی کلو قیمت 177.29 روپے تھی، اب اوگرا نے 11.8 کلو سلنڈر کی قیمت میں 281.51 روپے اضافہ کر دیا ہے۔اوگرا کے اگست کے لیے جاری نوٹیفکیشن میں 11 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2373.64 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
ایل پی جی