top header add
kohsar adart

ہی لیفینگ کی باقاعدہ مصروفیات آج شروع ہوںگی ۔کل وزیراعظم سے ملاقات متوقع

چینی نائب وزیر اعظ اسلام آباد پہنچ گئے۔ پرتپاک استقبال

چین کے صدرشی جن پنگ کے نمائندہ خصوص اورنائب وزیراعظم ہی لی فینگ 3 روزہ سرکاری  دورے پراتوار کو اسلام آباد پہنچ گئے۔

اس موقع پر وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور دیگر اعلٰی حکام نے چینی نائب وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ چینی وفد میں نائب وزیراعظم کے ہمراہ 4 وزرا بھی شامل ہیں۔

چینی نائب وزیراعظم کی باقاعدہ مصروفیات آج سے شروع ہوں گی اور وہ کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پرہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔تقریب میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈ دیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More