سرکاری افسردوبارہ بھرتی نہیں ہو سکتے،قانون بن گیا
اب سرکاری افسر ریٹائرمنرت کے بعد دوبارہ بھرتی نہیں ہو سکیں گے،قانون بن گیا
پارلیمنٹ نے کسی بھی ادارے میں دوبارہ بھرتی کرنے یا مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق بڑی پابندی عائد کردی ۔
سول سروس افسران سے متعلق بِل پر رپورٹ اتوار کے روز سینیٹ میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں سوِل سرونٹ افسران پر ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سینیٹ میں پیش کیے گئے بِل کے تحت اب ریٹائرڈ سول افسران کنٹریکٹ، ایڈہاک یا عارضی طور پر بھی کسی ادارے میں تعینات نہیں ہوسکیں گے۔
علاوہ ازیں کسی بھی ریٹائرڈ سول افسر کی دوبارہ بھرتی یا ملازمت میں توسیع بھی ممکن نہیں ہوگی۔بل میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف وفاقی حکومتی اداروں کے علاوہ خودمختار اداروں، کارپوریشن، کمپنیز یا اتھارٹی میں ریٹائرڈ افسران کی بھرتی پر پابندی ہوگی۔
سرکاری افسران کی دوبارہ تقرری رولز میں شامل نہیں ہوگی۔بل کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری افسران کو کنسلٹنسی اور کسی منصوبے پر بھی تعینات نہیں کیا جاسکے گا۔