
ایشیا کپ کے بعد شاہینز آسٹریلیا کی زمین پر فتح کے لئے پُرعزم
ایشیا کپ کے بعد شاہینز آسٹریلیا کی زمین پر فتح کے لئے پُرعزم، پاکستان شاہینز کا آج ڈارون میں پہلا پریکٹس سیشن ہوا۔

پاکستان شاہینز نے ناردرن ٹیریٹری کرکٹ گراؤنڈ میں کوچز کی نگرانی میں پریکٹس کی،
روحیل نذیر کی کپتانی میں پاکستان شاہینز اتوار سے ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ورلڈکپ؛ شائقین کرکٹ کیلئے ای ٹکٹس کی خریداری سے متعلق بڑا اعلان
ایونٹ کا فائنل 6 اگست کو کھیلا جائے گا، پاکستان شاہینز کا پہلا میچ ناردرن ٹیریٹری سٹرائیک کے خلاف اتوار کو کھیلا جائے گا۔
اس دورے میں پاکستان شاہینز 8 اور 9 اگست کو دو ون ڈے میچ بھی کھیلیں گے۔