kohsar adart

فوجی آمر نے حکومت کا تختہ الٹ دیا

افریقا کے اسلامی ملک نائیجر میں فوجی آمر نے حکومت کا تختہ الٹ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’بی بی سی ‘‘کے مطابق اسلامی ملک نائیجر میں فوجی بغاوت کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا جبکہ تمام ادارے معطل کر دیئے گئے ہیں

فوجی آمر نے حکومت کا تختہ الٹ دیا
فوجی آمر نے حکومت کا تختہ الٹ دیا

فوجی جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر محمد بازوم سے استعفیٰ مانگا تھا اور انکار پر حکومتی تختہ ہی الٹ دیا گیا،نائجر فوج نے نیشنل ٹی وی چینل پر آکر حکومت کا تختہ اُلٹنے کا اعلان کیا،نائجر فوج کے ’’کرنل میجر عمادو عبدرامانے ‘‘ دیگر 9 فوجیوں کے ہمراہ ٹی وی پر آئے اور اعلان کیا کہ ہم نے اس حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملک کے تمام ادارے معطل کر دیے گئے ہیں۔ ’
’کرنل میجر عماد رامانے ‘‘کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آئین کو تحلیل کر دیا گیا ، تمام ادارے معطل ہیں اور ملک کی سرحدیں بند کرتے ہوئےکرفیو نافذ کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں امریکا سے بھی لڑکی سرحد پارکرکے پاکستان پہنچ گئی

رپورٹس کے مطابق نائجر کے صدر محمد بازوم کو بدھ کی صبح سے ہی صدارتی محافظوں کے دستوں نے حراست میں لے رکھا ہے،ایک یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ صدر بازوم صدارتی محافظ دستے کےکمانڈر جنرل عمر کو ہٹانا چاہتے تھے، جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر سے استعفیٰ مانگ لیا تھاجس پر صدر بازوم نے انکار کر دیا تھا،صدارتی دفتر نے آمروں کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More