kohsar adart

فوج کو بدنام کرنے پر 2 سال قید اور جرمانہ ہوگا

فوج کو بدنام کرنے پر 2 سال قید اور جرمانہ ہوگا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور کرلیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا

فوج کو بدنام کرنے پر 2 سال قید اور جرمانہ ہوگا
  

جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ بل کے متن کے مطابق سرکاری حیثیت میں ملکی سلامتی اور مفاد میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر5 سال تک سخت سزا دی جائے گی،آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہوگی۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور افواج پاکستان کے مفادکے خلاف انکشاف کرنے والے سےآفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں امریکا سے بھی لڑکی سرحد پارکرکے پاکستان پہنچ گئی

 

بل کے مطابق اس قانون کے ماتحت شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا،

حساس ڈیوٹی پرتعینات شخص 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا

سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے پرپابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو 2 سال تک سزا ہوگی۔

 

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان میں بارشوں سے تباہی،مزید 3افراد جاں بحق 

 

الیکٹرانک کرائم میں ملوث شخص، جس کا مقصد پاک فوج کوبدنام کرنا ہو تو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم کے تحت کارروائی ہوگی۔

بل میں مزید کہا گیا ہےکہ فوج کو بدنام کرنے یا اس کے خلاف

نفرت انگریزی پھیلانے پر آرمی ایکٹ کے تحت 2 سال قید اور جرمانہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More