
کولمبو ٹیسٹ،عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ، ڈبل سنچری کر ڈالی
کولمبو ٹیسٹ،عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ، ڈبل سنچری کر ڈالی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنا ڈالی۔

عبداللہ شفیق نے 4 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 321 گیندوں پر 200 رنز بنائے، پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 439 رنز بنا لیے ہیں
جب کہ ٹیم کو سری لنکا پر 273 رنز کی برتری حاصل ہے۔
سرفراز احمد ہیلمٹ پر تیز رفتاری سے گیند لگنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل
بارش کے باعث وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا۔