kohsar adart

مینگورہ میں پہاڑی تودہ گرنے 4 بچے دب گئے،2جاں بحق

دو کو زندہ نکال لیاگیا۔شاہدرہ کی پہاڑی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک تودہ گرگیا

سوات کے شہرمینگورہ کے پہاڑی علاقہ شاہدرہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 2بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ  دیگر دو کو زندہ نکال لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہدرہ کی پہاڑی میں واقع آبادی کے بیچ میں خالی پلاٹ پر بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور پہاڑی تودہ ان پر آ گرا جس کے نتیجے میں چار بچے ملبے تلے دب گئے۔

ان میں سے  7سالہ سبحان حضرت علی اور2سالہ ملالہ دخترثناء اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچوں 4سالہ زین ولدامین اللہ اور5سالہ حکیم خان ولداقبال کو زندہ نکال کر سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،مقامی افراد کے مطابق لینڈسلائیڈنگ سے قریبی ایک گھر کو بھی نقصان پہنچاہے۔

لینڈ سلائیڈنگ حادثہ رونما ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان سیدو شریف اسپتال پہنچ گئے اوراسپتال انتظامیہ کو زخمی بچوں کو پرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈاپوربھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جلد از جلد مریضوں کو طبی معائنے اور ایمرجنی ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے زخمی بچوں کی عیادت بھی کی ۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے اس موقع پر کہاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور کسی بھی غفلت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More