top header add
kohsar adart

امریکا میں سکھ مظاہرین نے قونصل خانے میں آگ لگا دی

امریکی شہر سان فرانسسکو میں سکھ مظاہرین نے بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی، رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پرسکھ مظاہرین کی طرف سے احتجاج کا دوسرا موقع ہے۔سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کو آگ لگانے کا واقعہ اتوار کی رات 2 بجے پیش آیا،

یہ بھی پڑھیں وزیر اعلی گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر سکھ مظاہرین کی طرف سے احتجاج کا دوسرا موقع ہے۔ اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے آزاد خالصتان تحریک میں شدت آئی ہے،

یہ بھی پڑھیں 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری

فروری 2023ء میں بھی آسٹریلوی شہر برسبین میں 60 ہزار سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالا تھا

جبکہ مارچ 2023ء میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر سکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔
بھارتی ترنگا اتار کر خالصتان تحریک کا جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، فوٹیج میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی ہائی کمیشن سے ترنگا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگاتے دیکھا جاسکتا تھا۔خیال رہے مودی کے گزشتہ امریکی دورے پر بھی سکھ مظاہرین اور انسانی حقوق تنظیموں نے شدید مظاہرے کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More