مری،سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،4افراد شدید زخمی
مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں چار افرادشدید زخمی ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز بارش اور طوفانی آندھی کی وجہ سے گاڑی پر درخت گر نے سے پیش آیا ۔ گاڑی میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں
حادثہ ملکہ کوہسار مری تریٹ کے مقام پر پیش آیاہے۔ چاروں افراد سیر وتفریح کے لیے مری آئے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار
زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔