top header add
kohsar adart

چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس لے لیا۔
چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی لاہور ہائیکورٹ نے واپس لیتے ہوئے کیس جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔
چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کے مقدمے کی سماعت جسٹس انوار حسین نے کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی طرز کی درخواستیں جسٹس شاہد کریم کے پاس زیرِ سماعت ہیں،

اس درخواست کو بھی ان کے پاس سماعت کے لیے بھجوا دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں پوپ فرانسس کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ جسٹس شاہد کریم نے اس قسم کی درخواست پر حکم امتناعی جاری نہیں کیا،

حکم امتناعی کو واپس لیا جائے۔
درخواست گزار ملک ذوالفقار کی وکیل مس ندا کفیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے

بنائے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا، پی سی بی الیکشن کمشنر نے

غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا،

پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا ازخود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا اقدام غیر آئینی قرار دیا جائے

اور عدالتی فیصلےآنے تک پی سی بی انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More