امارات میں نجی شعبے کوعید کی 6 چھٹیاں ملیں گی

متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ پر نجی شعبے کیلئے 6 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جو منگل 27 جوں سے جمعہ 30 جون (9 سے 12 ذوالحج) تک ہوں گی ۔ ان کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات بھی ہوں گی یوں یہ چھٹیاں 8 ہوجائیں گی ۔ اس میں اگر پیر کی چھٹی بھی شامل کرلی جائے تو پھر اس سے قبل آنے والے اختتام ہفتہ کی دو تعطیلات کے سبب چھٹیاں 9 ہوجائیں گی۔
یہ رواں سال کی معاوضہ کے ساتھ سب سے طویل چھٹیاں ہوں گی یعنی یہ تنخواہ والی چھٹی ہوگی۔ واضح رہے کہ امارات میں عیدالاضحیٰ بدھ 28 جون کو منائی جارہی ہے۔