
وزیراعظم آفس نے ایٹمی پروگرام پر پروپیگنڈہ مسترد کردیا
آئی اے ای اے سربراہ کے دورے کو منفی رنگ دیا جا رہا ہے ۔ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل طور پر فول پروف ہے۔ وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ کے دورے کو منفی رنگ دیتے ہوئے اس حوالے سے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ہرقسم کے دباؤ سے آزاد اور ماورا ہے ۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہمارا ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل طور پر محفوظ فول پروف اور قومی اثاثہ ہے اور ریاست پاکستان اس اثاثے کے تحفظ کی ذمہ دار ہے لہذا اس حوالے سے کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے کو مسترد کیا جاتا ہے ۔