ماجدعباسی کےاغواکاروں کی گرفتاری میں تاخیرپرانجمن اتحاد عباسیہ کااحتجاج
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کراچی میں مظاہرہ
انجمن اتحاد عباسیہ نے بیروٹ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی ٹیچر ماجد عباسی کے اغوا کاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت اور انتظامیہ نے ملزم ذوالقرنین اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے شروع کریں گے۔
کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انجمن اتحاد عباسیہ کے صدر ڈاکٹر شفقت عباسی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کا بنیادی مقصد مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ بھارت جبر کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق کو مزید دبا نہیں سکے گا۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر مظاہرین نے آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان صدام عباسی اور لاڑکانہ کے عارف عباسی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ ماجد عباسی کے اغوا کاروں کی گرفتاری میں تاخیر پر میں سخت احتجاج کیا گیا۔
احتجاجی مطاہرے میں زرداد عباسی، شکیل عباسی ،نعیم عباسی، اللہ ودایا عباسی، بابرحسین عباسی، رحمان عباسی، رشید عباسی، اسلم عباسی، جاوید عباسی، علیم عباسی، حنیف عباسی ،سلیم عباسی، رجب عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔