top header add
kohsar adart

 ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ الیکشن میں جلیل اختر عباسی گروپ کامیاب

نو منتخب باڈی سے چیئرمین الیکشن بورڈ نے حلف لیا

 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ، جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ کے گروپ نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا.
الیکشن میں ڈسٹرکٹ بار کی  دوسری ایگزیکٹو باڈی کی حلف برداری کی تقریب چیئرمین الیکشن بورڈ جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ہوئی جس میں اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ، نذر محمد عباسی ایڈووکیٹ،ذوالفقار امین عباسی ایڈوکیٹ، خالد محمود چوہدری ایڈووکیٹ، شبیر محمود ملک ایڈووکیٹ، سردار مسعود خان ایڈووکیٹ،وسیم الدین عباسی ایڈووکیٹ ودیگران ممبران مری بار اور کثیر تعداد میں لوگوں  نے شرکت کی.
تقریب میں نو منتخب باڈی سے چیئرمین الیکشن بورڈ نے حلف لیا،سال 2023 کیلئے مسعود احمد ایڈووکیٹ  صدر،امتیاز احمد عباسی ایڈووکیٹ جنرل سیکر ٹری، ناصر عباسی  ایڈووکیٹ نائب صدر،آسیہ عرفان ایڈووکیٹ نائب صدر، امان اللہ ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری اور نعمان زیب عباسی لائبریری سیکرٹری  نے عہدوں کا  حلف اٹھایا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More