
شیخ رشید نے الیکشن سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن سے متعلق بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ
عمران خان 30 دسمبر تک حکومت سے الیکشن کی تاریخ لے لیں گے یا پھر اسمبلیاں توڑ دیں گے‘
شیخ رشید نے نئے انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سےمذکورہ دعویٰ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔
شیخ رشید کا سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے کہ وہ اپنی سیاست آباد کریں یا برباد کردیں۔سابق وفاقی وزیر نے معاشی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل ان کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔ چار چار وزرا مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے۔ الیکشن کی تیاری کریں۔