kohsar adart

گیس موجود مگر لوڈ شیڈنگ ضروری کیوں ؟ مصدق ملک نے سچ بتا دیا

 

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق  ملک نے کہا ہے کہ ہمارے پاس گذشتہ سردیوں کے مقابلے میں زیادہ گیس موجود ہے مگر پھر بھی لوڈشیڈنگ ضروری ہے کیونکہ کچھ مسائل ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ترکمانستان سے گیس درآمد کرنے سے متعلق منصوبے یعنی تاپی  پر جلد کام شروع کرنا چاہتے ہیں تاہم اس کے لیے دو ارب ڈالر کی رقم درکار ہے۔ اس حوالے سے تیاری مکمل ہونے کے بعد تین سے چار سال کے عرصے میں یہ منصوبہ مکمل ہو سکتا ہے ۔

مصدق ملک نے مزید بتایا کہ حکومت نئی ٹائٹ گیس پالیسی بھی لا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کی قلت بڑھ  رہی ہے اور سالانہ  8 سے 10 فیصد گیس ختم ہو رہی ہے۔ مصدق ملک کے مطابق پاکستان میں انرجی بہت مہنگی ہے، پاکستان اپنی ضرورت کا 50 فیصد تیل درآمد کر رہا ہے۔

مصدق ملک نے چمن سے گوادر تک پائپ لائن بچھانے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے نئے بلاکس کی جلد بولی کرا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More