مری میں آوارہ کتوں کی بہتات سے مکینوں کا جینا دوبھر ہو گیا، سیاح بھی پریشان ہیں جبکہ سکول کے بچوں سمیت متعدد افراد کواوارہ کتوں نے کا ٹ ڈالا ،
ملکہ کوہسار کے سیاحتی مراکزمال روڈسمیت کشمیرپوائنٹ، جھیکاگلی،لوئر بازار،موٹرایجنسی،صدیق چوک،کارٹ روڈ ،پنڈی پوائنٹ، سمیت دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات سے عوام پریشان ہو گئے، بار بار نشاندہی اور میڈیا میں خبروں کی اشاعت کے باوجود متعلقہ اداروں کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔
مقامی لوگوں اور دکانداروں کے مطابق دن بھراوررات کو درجنوں کتے ٹولیوں کی صورت میں مٹرگشت کرتے نظر آتے ہیں ۔گزشتہ دنوں ان آوارہ کتوں نے متعددافرادکوکاٹ کرزخمی کرنے کے ساتھ غریب لوگوں کے پالتوں جانوروں اورمرغیوں کو بھی ہلاک کر دیا ہے،
سیاحتی،عوامی حلقوں اور شہریوں نے کمشنراور،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وضلع مری،اے ڈی سی مری سے اس سنگین صورت حال کا نوٹرس لینے کا مطالبہ کیا ہے اورمیونسپل کارپوریشن مری کی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کو فوری تلف کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
