آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا امریکی وزیر دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت کے دوران پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیش کش کی۔بات چیت کے دوران امریکی وزیر دفاع نے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔اس موقع پر امریکی وزیردفاع نے پاکستان سے ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
آرمی چیف کا امریکی وزیر دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ
