ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ میں مجھے گھسیٹ کر معاملہ دوبارہ زندہ کررہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ میں مجھے گھیسٹ کرمعاملے کو دوبارہ زندہ کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا۔ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔
ڈاکو راج نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو