kohsar adart

9 مئی واقعات۔علامہ طاہر اشرفی نے حکومتی سستی پر سوال اٹھا دیا

وزیر اعظم بتائیں کہ ایسے عناصر کی سرکوبی کی ذمہ داری کس کی ہے؟

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین  اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں نہ لائے جانے اور اس حوالے سے حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم نے آرمی چیف  کی سیکیورٹی کے حوالے سے سوشل میڈیا مہم ی نشاندہی کی جو بہت اچھی بات ہے تاہم وزیر اعظم یہ بھی بتائیں کہ ایسے عناصر کی سرکوبی کی ذمہ داری کس کی ہے؟

طاہر اشرفی نے کہا چیف جسٹس بتائيں شہدا کی یادگار پر حملہ کرنے والے آزاد کیوں ہیں؟ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ فوج کے بارے میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔چیف جسٹس بتائيں شہدا کی یادگار پر حملہ کرنے والے آزاد کیوں ہیں؟ اگر موجودہ عدالتیں فیصلہ نہیں دیں گی تو فوجی عدالت فیصلہ دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More