kohsar adart

9 مئی میں ملوث افراد کیلئے گنجائش کم ہونی چاہیے، سرفراز بگٹی

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، ہمارے لیے کوئی پسندیدہ جماعت نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دوستوں سے رابطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کےلیے گنجائش کم ہونی چاہیے۔ نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی معاونت ہماری ذمہ داری ہے اسے پورا کریں گے۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے انکا احترام کرتے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جتنی ٹرانسفر پوسٹنگ نے کہا کہ ہم نے پورا کیا۔ ابھی بھی جو الیکشن کمیشن کے احکامات ہیں پورے کریں گے۔ موجودہ آئی جی اسلام آباد پولیس بہترین کام کر رہے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میری خواہش ہے یہی آئی جی کام کرتے رہیں، لیکن حکم ہے تو ماننا پڑے گا۔ ریکارڈ دیکھ لیں جتنا موجودہ آئی جی اسلام آباد نے کام کیا اتنا کسی نے نہیں کیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ یقیناً آنے والا آئی جی بھی کام کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More