top header add
kohsar adart

9 مئی ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور

کراچی کی ملیر کورٹ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی کی ملیر کورٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف 9 مئی ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سچل تھانے کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی

جبکہ عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض صدر پی ٹی آئی سندھ کی ضمانت منظور کی۔

پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف سچل تھانے میں 9 مئی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More