9 مئی واقعات پی ٹی آئی کو ٹریپ کرنے کی سازش تھے، عمر ایوب
9 مئی واقعات پی ٹی آئی کو ٹریپ کرنے کی سازش تھے، عمر ایوب
9 مئی واقعات کی ویڈیوز سامنے لائی جائیں تو لوگ بے نقاب ہو جائیں گے، معافی اور 9 مئی واقعات کی تحقیقات کا بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ نیا نہیں ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 18 مارچ کے واقعات پی ٹی آئی کو ٹریپ کرنے کی سازش تھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر ایوب نے کہا 9 مئی واقعات کی ویڈیوز سامنے لائی جائیں تو لوگ بے نقاب ہو جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ معافی اور 9 مئی واقعات کی تحقیقات کا بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ نیا نہیں ہے۔ جب ان واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئیں گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات میں پی ٹی آئی سے منسلک افراد ثابت ہونے پر بانی پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی سے نکالنے کا کہا ہے۔ ہم اور ہماری پارٹی کے لوگ پر امن ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکمراں جماعتوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ محمود خان اچکزئی کو دیا گیا ہے۔