8 فروری الیکشن ،مبینہ دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر
8 فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
شہری شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات جوڈیشل انکوائری کے ذریعے کروائی جائے۔