top header add
kohsar adart

8 ججز کی دوسری وضاحت پر چیف جسٹس نے وضاحت طلب کرلی

8 ججز کی دوسری وضاحت پر چیف جسٹس نے وضاحت طلب کرلی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ مجاہد محمود سے وضاحت طلب کرلی، اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عمل درآمد کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کی جانب سے ویب ماسٹر سے پوچھا گیا کہ بغیر اوریجنل فائل جمع کروائے وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر کیسے آئی؟

خیال رہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججوں نے گزشتہ روز دوسری مرتبہ وضاحت جاری کی تھی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے دوسری بار وضاحت الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی گئی، جس میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More