top header add
kohsar adart

77 ویں یوم آزادی پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ

77 ویں یوم آزادی پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ

 

وطن عزیزکے77ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

 

کاکول اکیڈمی میں آزادی پریڈ کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے، پاک سر زمین اور مادر وطن کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

 

مادروطن کے شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا، یوم آزادی تجدید عہد وفا کا دن مادروطن کی سالمیت کے ضامنوں اور جغرافیائی سرحدوں کے نگہبانوں کا تجدید عہد وفا کا دن ہے، پاکستانی قوم اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پرجوش اندازمیں مناتی ہے۔

 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی پریڈ ایونیوآمد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکوسلامی پیش کی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More