لاہور سمیت تمام بڑ ے شہروں میں لین لائن کی پابندی یقینی بنانے کا ہدف مقررکردیاگیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور کے بڑے روڈز کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل بنانے کا فیصلہ کیاگیا-ٹریفک پولیس موبائل گاڑیوں پر لگے کیمروں سے لین لائن کی پابندی کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی-
زگ زیگ میں چلانے پرموٹرسائیکل تھانے میں تین دن بند رہے گی-لین لائن ڈسپلن، روڈ سائیڈ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پرسختی سے عملدرآمدکرایا جائے گا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو لین لائن سے متعلق بھرپور آگاہی دینے کی ہدایت کی-
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ٹریفک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے 6 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد چالان کیے اور ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں پکڑیں۔
وزیراعلیٰ نے سی ٹی او لاہور کو شہر کی ٹریفک میں بہتری لانے کا ہدف دے دیا- روڈز کی اطراف پر ناجائز پارکنگ کے سدباب کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں غیر منظم ٹریفک ٹرینڈ پر اظہارتشویش کیا اور لاہور کی ٹریفک میں بہتری کے لئے فوری اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ قانون پرپابندی یقینی بنانے کیلئے چھوٹے بڑے روڈز پرکم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام ضروری ہے۔
٭٭٭٭٭
