اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

رحمت للعالمین، خاتم النبیین، ہادیٔ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا جشن پاکستان بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہروں اور قصبوں کی گلی گلی چراغاں ہے، مساجد، بلند عمارتیں، بازار اور چوراہے سبز پرچموں اور روشنیوں سے سجے ہوئے ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں اور درود و سلام کی محفلوں میں عاشقانِ رسول ﷺ اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نمازِ فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں محفلِ میلاد منعقد ہوئی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ولادت ساری انسانیت کے لیے باعثِ رحمت ہے اور آپ ﷺ کی سیرت طیبہ میں زندگی کے ہر شعبے کے لیے کامل رہنمائی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بدنصیب ہیں کہ سیرت و سنت پر مکمل طور پر عمل پیرا نہیں ہو پا رہے۔ گورنر سندھ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں 12 ربیع الاول ہی کے دن گورنر کے منصب پر فائز ہونے کا موقع ملا۔

لاہور آج روشنیوں اور خوشی کے رنگوں سے جگمگا رہا ہے۔ بازاروں میں برقی قمقمے روشن ہیں اور مساجد کے مینار چراغاں سے منور ہیں۔ شہر کی گلیاں، محلے اور بازار جشنِ میلاد النبی ﷺ کے والہانہ اظہار سے مزین ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی عاشقانِ رسول ﷺ جوش و خروش سے محافل و اجتماعات میں شریک ہیں۔ کوئٹہ میں مساجد اور عمارتوں کو روشنیوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات ہیں جبکہ شہر میں موبائل ڈیٹا سروس معطل ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481